روہت شرما کو ٹیم میں شامل کرنے پر کوہلی سے سوال، کوہلی نے کہا ناقابل یقین

کوہلی اس سوال سے پریشان دکھائی دیئے اور یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ یہ پوچھنا ہی بہت ہمت کی بات ہے۔ انہوں نے اس سوال کو نا قابل یقین قراردیا اور اس پر ہنسنے لگے۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی دس وکٹوں سے شکست کے بعد، ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کے دوران کچھ سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم میں روہت شرما کی جگہ کے بارے میں پوچھے گئے سوالات میں سے ایک نے انہیں اسٹمپ کر دیا۔ روہت شرما کو میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کر دیا، جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پر شروع سے دباؤ بن گیا۔

وراٹ کوہلی اس سوال سے پریشان دکھائی دیئے اور یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ یہ پوچھنا ہی بہت ہمت کی بات ہے۔ انہوں نے اس سوال کو نا قابل یقین قراردیا اور اس پر ہنسنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک بہت ہی ہمت سے بھرا سوال ہے اور س بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟"، کوہلی نے کہا کہ "میں نے وہی ٹیم کھلائی ہے جس کو میں نے سب سے بہتر سمجھا۔ آپ کیا سوچتے ہیں؟ آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا آپ روہت شرما کو ٹی- 20 انٹرنیشنل سے ڈراپ کردیں گے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس (روہت شرما) نے آخری کھیل میں کیا؟


کپتان وراٹ وہیں نہیں رکے اور ایک کرخت مسکراہٹ کے ساتھ بولے، "ناقابل یقین۔ جناب، اگر آپ تنازعہ چاہتے ہیں تو مجھے پہلے بتائیں تاکہ میں اس کے مطابق جواب دے سکوں۔‘‘ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ہندوستان کو 151/7 تک پہنچا سکے، لیکن پاکستان کی بابر اعظم کے ناٹ آؤٹ 69 اور محمد رضوان 78 ناٹ آؤٹ کی اوپننگ جوڑی کی وجہ سے پاکستان میچ جیت گئی۔ پاکستان کے اوپنرز نے ناقابل شکست 152 رنز بنائے اور پاکستان کو اپنے روایتی حریفوں کے خلاف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔

ورٹ کوہلی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان نے ٹیم کے اعلیٰ ترین ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ہلکے میں لیا، اس پر کوہلی ایک بار پھر خوش نہیں ہوئے۔ اور کہا "آپ جانتے ہیں کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ حقیقت کیا ہے اور باہر سے لوگوں کے کیا خیالات ہوں گے۔" یہ ماننے میں کوئی شرم کی بات نہیں کہ اپوزیشن بہتر کھیلی ہے۔ انہوں نے ہمیں کسی مرحلے میں میچ میں واپس آنے نہیں دیا اور نہ ہی ہمیں کسی بھی مرحلے میں دباؤ ڈالنے کی اجازت دی۔


عالمی کپ میں ہندوستان کے سابقہ 13 مقابلوں میں پاکستان کے خلاف اس کی یہ پہلی شکست تھی اور اتفاق سے یہ ٹی- 20 میچ میں ان کی پہلی دس وکٹوں کی شکست تھی۔ بھارت اگلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گا جبکہ پاکستان کا مقابلہ 26 اکتوبر کو ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔