سری لنکا میں نہیں یو اے ای میں کھیلا جائے گا ایشیا کپ، سورو گنگولی کی تصدیق

سورو گانگولی نے کہا کہ ’’ایشیا کپ 2022 کا انعقاد یو اے ای میں ہوگا، اس وقت (جب ایشیا کپ کھیلا جائے گا) یو اے ای ہی محض ایسی جگہ ہے جہاں بارش نہیں ہوگی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کئی دنوں سے قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ سری لنکا میں جاری سیاسی و معاشی بحران کی وجہ سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کو یو اے ای یعنی متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اب اس بات پر مہر لگ گئی ہے۔ اس سلسلے میں اپیکس کونسل میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی چیف سورو گانگولی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایشیا کپ 2022 کا انعقاد یو اے ای میں ہوگا۔ اس وقت (جب ایشیا کپ کھیلا جائے گا) یو اے ای ہی محض ایسی جگہ ہے جہاں بارش نہیں ہوگی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سری لنکا میں مجوزہ تھا، لیکن ملک میں سیاسی عدم استحکام کا ماحول ہے۔ ملک کے سابق صدر گوٹبایا راج پکشے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ میں پناہ لے چکے ہیں۔ ایسے حالات میں ایشیا کپ کا انعقاد آسان نہیں تصور کیا جا رہا تھا۔ اس وجہ سے باقی متبادل پر غور کیا جا رہا تھا، لیکن اب یو اے ای کے نام پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سال اکتوبر ماہ میں ٹی-20 عالمی کپ بھی کھیلا جائے گا۔ ٹی-20 عالمی کپ 2022 کا انعقاد آسٹریلیا میں ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال ٹی-20 مقابلہ دبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیائی ٹیم چمپئن بنی تھی۔ ہندوستانی ٹیم اس مقابلے میں گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہو گئی تھی، لیکن اس بار بہتر کارکردگی کے لیے ہندوستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ اور ایشیا کپ دونوں میں ہی ہندوستانی ٹیم چمپئن بننے کی مضبوط دعویدار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔