سی بی ایس ای طلباء گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ

گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ حاصل کرنے کے لئے اسکولوں نے طلباء کو ایک ’سیکورٹی پن‘ دینا شروع کیا ہے اور اس فیصلہ سے جہاں طلباء کو آسانی ہوگی وہیں اسکولوں کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج آ چکے ہیں لیکن سی بی ایس ای نے نتائج آنے سے پہلے ہی بورڈ کے طلباء کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مارک شیٹ، پاس ہونے کا سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ جیسے ضروری دستاویزات آسانی سے گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے اسکولوں نے طلباء کو ایک سیکورٹی پن دینا شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلہ سے جہاں طلباء کو آسانی ہوگی وہیں اسکولوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں ٹرم 2 بورڈ کے امتحانات 15 جون 2022 تک منعقد ہوئے تھے۔ بورڈ نے 12ویں جماعت کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ طلباء نے ویب سائٹ cbse.gov.in ،cbseresults.nic.in اور results.cbse.nic.in پر جا کر اپنے نتائج دیکھے بھی ہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں۔ بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں جس کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے طلباء نتائج کے اعلان کے بعد اپنی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔


دراصل، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے طلباء کو’ڈیجی لاکر اکاؤنٹ‘ کے لنک کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی مارک شیٹ اور دیگر دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع دے رہا ہے۔ ڈیجیٹل رسائی کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو ایک خصوصی سیکورٹی کوڈ (6 ہندسوں کا پن) یا سیکورٹی پن دیا جا رہا ہے۔ اس ’پن‘ کی مدد سے طلباء ’ڈیجی لاکر اکاؤنٹ‘ بنا سکتے ہیں اور آن لائن مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اسکولوں نے طلبا کو سیکورٹی پن فراہم کیے ہیں۔ طلباء اپنے اسکول سے رابطہ کر کے بھی یہ سیکورٹی پن حاصل کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای کی طرف سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پروجیکٹ این ای جی ڈی کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */