ایشیا کپ: راہل دراوڈ کورونا سے متاثر، بی سی سی آئی نے کی تصدیق

بی سی سی آئی نے کہا کہ کوچ دراوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔

راہل دراوڈ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڈ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ ایشیا کپ 2022 کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے سے قبل معمول کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ کوچ دراوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑی منگل 23 اگست کو متحدہ عرب امارات میں جمع ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے راہل دراوڈ کی غیر موجودگی میں کسی عارضی ہیڈ کوچ کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ توقع ہے کہ لکشمن اس دوران ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔


لکشمن نے پیر کو ختم ہونے والے زمبابوے کے دورے پر بھی ہندوستانی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل وہ آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹی- 20 سیریز میں بھی ہندوستان کی قیادت کر چکے ہیں۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔