ایشیا کپ: ہندوستان سے عبرتناک شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا- ہم سے ہوئیں کئی غلطیاں

ہندوسان سے عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے 10-15 رنز کم بنائے اور آخری اوور اسپنر نواز سے کرانا اپنی سب سے بڑی غلطی مانی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوسان نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا نے 148 رنز کا ہدف 2 گیندیں رہتے حاصل کر کے پاکستان کو شکست کا منہ دکھا دیا۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہندوسان کے خلاف اس عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے 10-15 رنز کم بنائے اور آخری اوور اسپنر نواز سے کرانا اپنی سب سے بڑی غلطی مانی۔

بابر اعظم نے میچ کے بعد کہا کہ جس طرح سے ہم نے گیند کے ساتھ آغاز کیا وہ شاندار تھا۔ ہم نے 10-15 رنز کم بنائے تھے۔ گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے آخر میں اچھے رنز بنا کر ٹیم کی مدد کی۔ ہم میچ کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے نواز کا ایک اوور آخری وقت تک روک دیا، کوشش تھی کہ دباؤ پیدا کیا جائے لیکن ہاردک نے میچ کو اچھے انداز میں ختم کیا۔ نسیم شاہ نوجوان بولر ہیں اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا۔


بتادیں کہ پاکستان کی ٹیم نے محمد رضوان کے 43 رنز کی بنیاد پر 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے، لیکن ہندوستان نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹ پر 148 رنز بنانے کے بعد یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ بابر اعظم نے اس میچ میں صرف 10 رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔