اشون کے شاندار پانچ وکٹ، انگلینڈ کی ٹیم 134 پر ڈھیر

اشون نے 23.5 اوور میں 43 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے اپنے کیریئر میں 29 ویں بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
user

یو این آئی

چنئی: ہندوستان کے سرکردہ آف اسپنر روی چندرن اشون (43 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اتوار کے روز 134 پر ڈھیر کر کے اپنی اننگز میں 195 رن کی بڑی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 329 رن بنائے تھے۔

ہندوستان نے اپنی اننگز کو صبح چھ وکٹوں پر 300 رنز سے آگے بڑھایا اور ٹیم کی پہلی اننگز 329 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے لنچ تک اپنی چار وکٹیں صرف 39 رن پر گنوا دی تھیں اور چائے کے وقت تک اس کا اسکور آٹھ وکٹ پر 106 تھا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز چائے کے وقفے کے بعد131 رن پر ڈھیر ہوگئی۔


اشون نے اسٹورٹ براڈ کو بولڈ کیا اور اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی اور انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اشون نے 23.5 اوور میں 43 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے اپنے کیریئر میں 29 ویں بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تیزگیند باز ایشانت شرما نے پانچ اوور میں 22 رن پر دو وکٹ، ڈیبیو ٹسٹ کھیل رہے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے 20 اوور میں 40 رن پر دو وکٹ اور تیز گیند باز محمدسراج نے پانچ اوور میں پانچ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کو چھ اوور میں 16 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔ انگلینڈ کی طرف سے وکٹ کیپر بین فوکس نے 107 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 42 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔