ہندوستان کی سینئر کرکٹ ٹیم کے بعد انڈر-19 ٹیم کا بھی کمال، ایشیا کپ کے فائنل میں انٹری

تین نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شیخ رشید نے ناٹ آؤٹ 90 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کو مضبوطی عطا کی، رشید نے تین چوکے اور چھکے کی مدد سے یہ رن بنائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ایک طرف ہندوستان کی سینئر ٹیم نے جنوبی افریقہ دورے کا آغاز پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے ساتھ کر دیا ہے، اور دوسری طرف ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے بھی ہندوستانی شیدائیوں کے چہرے پر مسکان بکھیر دی ہے۔ آج شارجہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ انڈر-19 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 103 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 31 دسمبر کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 243 رن بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 140 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح انڈیا ہندوستانی ٹیم کو 103 رنوں کی شاندار فتح حاصل ہوئی۔


سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی اور ہرنور سنگھ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تین نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شیخ رشید نے ناٹ آؤٹ 90 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کو مضبوطی عطا کی۔ رشید نے تین چوکے اور چھکے کی مدد سے یہ رن بنائے۔ کپتان یش دھل نے 26، راج باوا نے 23، راجوردھن نے 16 اور اوسٹوال نے 28 رنوں کی بہترین پاری کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان رقیب الحسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔

ہندوستان کی طرف سے دیے گئے 244 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تہذیب الاسلام 13 گیندوں میں صرف 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پرنتک نوروز نبیل بھی صرف 12 رن ہی بنا سکے۔ ایچ ملا تو صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ عارف الاسلام نے بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ 42 رن کی پاری کھیلی۔


ہندوستان کی خطرناک گیندبازی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے 6 بلے دو ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ہندوستان کے لیے راجوردھن، روی کمار، راج باوا اور وکی اوسٹوال نے 2-2 وکٹ لیے۔ کوشل تامبے اور نشانت سندھو کو 1-1 وکٹ ملا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔