افغانستان کی ایشیا کپ میں سب سے بڑی جیت، پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی
ایشیا کپ 2025 کا آغاز افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے کر کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی رنز کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔
ایشیا کپ 2025 کا آغاز افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے کر کیا۔ اس میچ میں افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے جس کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 94 رنز بنا سکی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم بیٹنگ میں ٹھہر نہ سکی جس کے لیے بابر حیات نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ یہ ٹی20ایشیا کپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے تیسری اور افغانستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔
افغانستان کی ٹیم کی جانب سے صدیق اللہ اٹل نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کو 188 کے بڑے اسکور تک پہنچایا، ہانگ کانگ کو 189 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں اس کی آدھی ٹیم 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بابر حیات نے 39 رنز بنائے لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف 90 رہا۔
ہانگ کانگ کے 11 بلے باز بیٹنگ کے لیے آئے جن میں سے 9 رنز کے حساب سے دوہرا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔ کپتان یاسم مرتضیٰ نے 16 رنز کا حصہ ڈالا۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کی جانب سے 5 مختلف بولرز نے وکٹیں حاصل کیں۔
یہ ٹی 20ایشیا کپ کی تاریخ میں رنز کے لحاظ سے افغانستان کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل افغان ٹیم کی سب سے بڑی فتح 66 رنز کے فرق سے ملی تھی، جب اس نے 2016 میں ہانگ کانگ کو اس مارجن سے شکست دی تھی، اب اس نے ہانگ کانگ کو ایک بار پھر 94 رنز سے شکست دے کر اپنی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بہتر کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہے۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز کے مارجن سے شکست دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔