’ایشیا کپ 2025‘ کا آج سے ہو رہا آغاز، یہاں دیکھیں سبھی 8 ٹیموں کا اسکواڈ اور مکمل شیڈیول
ایشیا کپ فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 206 کروڑ روپے ملیں گے، جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کے حصے میں 1.3 کروڑ روپے آئیں گے۔ پلیئر آف دی سیریز کو 12.5 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

’ایشیا کپ 2025‘ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پہلا مقابلہ شروع ہو، اس سے قبل کچھ اہم باتیں اس ایشیا کپ سے متعلق کرکٹ شیدائیوں کے لیے جاننا ضروری ہے۔ مثلاً اس مرتبہ ایشیا کپ میں انعامی رقم کتنی ہے، ٹورنامنٹ میں شامل سبھی 8 ٹیموں کا مکمل اسکواڈ کیا ہے اور کس دن کون سی ٹیم کرکٹ کے میدان پر دکھائی دے گی۔ یعنی اس ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈیول کیا ہے۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں اہم انعامی رقم سے متعلق۔ اس مرتبہ ایشیا کپ فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 206 کروڑ روپے ملیں گے، جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کے حصے میں 1.3 کروڑ روپے آئیں گے۔ پلیئر آف دی سیریز کو 12.5 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ اس سے دوگنی رقم تو شبھمن گل انسٹاگرام پوسٹ سے کما لیتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گل ایک انسٹاگرام پوسٹ سے کے لیے تقریباً 30 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بہرحال، یہ بات غور کرنے والی ہے کہ ہندوستانی ٹیم اگر ایشیا کپ جیتتی ہے تو انعامی رقم اپنے پاس نہیں رکھتی۔ بی سی سی آئی ہمیشہ یہ رقم ایشیائی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے عطیہ کر دیتی ہے۔
اب سبھی 8 ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر ڈالتے ہیں۔ ذیل میں سبھی 8 ٹیموں کا مکمل اسکواڈ پیش کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان:
سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا، رنکو سنگھ۔
پاکستان:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زماں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین آفریدی، سفیان مقیم۔
افغانستان:
راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، داروش رسولی، صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمر زئی، کریم جنات، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل حق فاروقی۔
بنگلہ دیش:
لٹن داس (کپتان)، تنجید حسن، پرویز حسین اِمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، ذاکر علی انیک، شمیم حسین، قاضی نور الحسن سوہن، شک مہندی حسن، رشاد حسین، نسوم احمد، مستفیض الرحمان، تنظیم حسن شکیب، تسکین احمد، شوریف الاسلام، سیف الدین۔
سری لنکا:
نوانیدو فرنانڈو، کسل مینڈس، کامل مشرا، پتھم نسانکا، کسل پریرا، چرتھ اسلانکا، وانندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، کمنڈو مینڈس، دَسن شناکا، دشمنتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، متھیشا پتھیرانا، مہیش تیکشنا، نوان تھسارا، دُنتھ ویلالاگے۔
یو اے ای:
محمد وسیم، آصف خان، راہل چوپڑا، ایتھن ڈیسوزا، علی شان شرافو، آرینش شرما، ہرشت کوشک، محمد فاروق، دھرو پراشر، حیدر علی، جنید صدیق، مطیع اللہ خان، محمد جواد اللہ، محمد روہد، سمرنجیت سنگھ، محمد ظہیب، صغیر خان۔
ہانگ کانگ:
یاسیم مرتضیٰ (کپتان)، بابر حیات، ذیشان علی، نزاکت خان محمد، نصر اللہ رانا، مارٹن کوئٹزی، انشومن رتھ، کلہن مارک چلّو، آیوش آشیش شکلا، محمد اعجاز خان، عتیق الرحمن اقبال، کنچت شاہ، عادل محمود، ہارون محمد ارشد، علی حسن، شاہد واصف، غضنفر محمد، محمد وحید، انس خان، احسان خان۔
عمان:
جتیندر سنگھ، عامر کلیم، حماد مرزا، ونایک شکلا، محمد ندیم، کرن سوناولے، حسنین شاہ، شکیل احمد، سمئے شریواستو، صوفیان محمود، آرین بشٹ، محمد عمران، ندیم خان، آشیش اوڈیڈارا، شاہ فیصل، صوفیان یوسف، زکریا اسلام۔
آخر میں ڈالتے ہیں اس ٹورنامنٹ کے شیڈیول پر نظر:
پہلا میچ: 9 ستمبر، افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ
دوسرا میچ: 10 ستمبر، ہندوستان بقامبلہ یو اے ای
تیسرا میچ: 11 ستمبر، بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
چوتھا میچ: 12 ستمبر، عمان بمقابلہ پاکستان
پانچواں میچ: 13 ستمبر، بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
چھٹا میچ: 14 ستمبر، ہندوستان بمقابلہ پاکستان
ساتواں میچ: 15 ستمبر، یو اے ای بمقابلہ عمان
آٹھواں میچ: 15 ستمبر، ہانگ کانگ بمقابلہ سری لنکا
نواں میچ: 16 ستمبر، افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
دسواں میچ: 17 ستمبر، یو اے ای بمقابلہ پاکستان
گیارہواں میچ: 18 ستمبر، افغانستان بمقابلہ سری لنکا
بارہواں میچ: 19 ستمبر، ہندوستان بمقابلہ عمان
تیرہواں میچ: 20 ستمبر، سپر 4، پہلا مقابلہ
چودہواں میچ: 21 ستمبر، سپر 4، دوسرا مقابلہ
پندرہواں میچ: 23 ستمبر، سپر 4، تیسرا مقابلہ
سولہواں میچ: 24 ستمبر، سپر 4، چوتھا مقابلہ
سترہواں میچ: 25 ستمبر، سپر 4، پانچواں مقابلہ
اٹھارہواں میچ: 26 ستمبر، سپر 4، چھٹا مقابلہ
انیسواں میچ: 28 ستمبر، فائنل
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔