تیسرا ون ڈے: ہندوستان نے ٹاس جیت کر کیا بلے بازی کا فیصلہ، بہتر شروعات

کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد بتایا کہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور عمران ملک کو آرام دیا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن سندر اور سوریہ کمار یادو کو الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ای</p></div>

تصویر آئی اے این ای

user

یو این آئی

ترواننت پورم: ہندوستان نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم انڈیا کے لئے روہت شرما اور شبھمن گل سلامی بلے بازوں کے طور پر میدان میں پہنچے اور ٹیم انڈیا کو بہتر شروعات فراہم کی۔ ٹیم انڈیا نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 91 رن بنا لئے تھے۔ روہت شرما 49 گیندوں میں 43 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں دو چکے اور تین چھکے۔ انہیں چمیکا کرونارتنے نے اوشکا فرنانڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ وہیں شبھمن گل 44 گیندوں میں 45 رن بنا کر کھیل رہے تھے، شبھمن گل نے 8 چکے لگا دئے تھے۔ نئے بلے باز کے طور پر وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے تھے، جنہوں نے 4 گیندوں میں 6 رن بنا لئے تھے۔

قبل ازیں، کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد بتایا کہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور عمران ملک کو آرام دیا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن سندر اور سوریہ کمار یادو کو الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ پچ اچھی لگ رہی ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اب بھی ہم بہت سے شعبوں میں بہتری لا سکتے ہیں، آج ہم ان شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ ہم پرفیکٹ کھیل کے قریب جانا چاہتے ہیں۔ ہاردک اور عمران کو آرام دیا گیا ہے، واشنگٹن اور سوریہ کمار اندر آئے ہیں۔


سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے کہا ’’یہاں (ترواننت پورم) کا ماحول سری لنکا جیسا لگتا ہے۔ ہم شروعات میں اچھے رہے ہیں لیکن اس کے بعد بلے باز اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے، یہ وہ چیز ہے جس میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دھننجے ڈی سلوا کی جگہ اشین بنڈارا الیون میں آئے اور جیفری وینڈرسے ڈنتھ ویلالج کی جگہ آئے۔

انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سمیع، محمد سراج۔

سری لنکا الیون: اویشکا فرنینڈو، نوانیڈو فرنینڈو، کوسل مینڈس (وکٹ)، اشین بنڈارا، چرت اسلانکا، داسن شناکا (سی)، وینندو ہسرنگا، جیفری وانڈرسے، چمیکا کرونارتنے، کسن راجیتا، لاہیرو کمارا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔