بارڈر-گواسکر ٹرافی: آخری ٹیسٹ دیکھنے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچیں گے ہندوستان و آسٹریلیا کے وزرائے اعظم

بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ہندوستان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، اس نے ناگپور میں پہلا ٹیسٹ ایک اننگ اور 132 رنوں سے جیتا تھا، پھر دہلی ٹیسٹ کو بھی ہندوستان نے 6 وکٹ سے بہ آسانی اپنے نام کر لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور  انتھونی البانیز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نریندر مودی اور انتھونی البانیز، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ہندوستان نے آسٹریلیا پر 1-2 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔ اس سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 9 مارچ سے کھیلا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی اسٹیڈیم پہنچنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے اعظم ٹیسٹ کے پہلے دن یعنی 9 مارچ کو کرکٹ کا لطف اٹھائیں گے۔

آسٹریلیائی ہائی کمشنر بیری اوفریل نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے اسٹیڈیم پہنچنے کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دونوں ممالک کو باندھنے والی چیزوں میں سے ایک کرکٹ ہے اور احمد آباد میں میچ کے ایک دن ہندوستان اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کو دیکھنا بہت اچھا ہوگا۔‘‘


واضح رہے کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ہندوستان کی کارکردگی ابھی تک بہت اچھی رہی ہے۔ اس نے ناگپور میں پہلا ٹیسٹ ایک اننگ اور 132 رنوں سے جیتا تھا۔ اس کے بعد دہلی ٹیسٹ کو بھی ہندوستان نے 6 وکٹ سے بہ آسانی اپنے نام کر لیا تھا۔ پھر آسٹریلیائی ٹیم نے اندور میں واپسی کی۔ اس نے تیسرے ٹیسٹ کو 9 وکٹ سے جیت کر سیریز میں واپسی کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ اب چوتھا ٹیسٹ ہندوستان کے لیے جیتنا بہت اہم ہے، کیونکہ جیتنے کی صورت میں ہندوستانی ٹیم عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔ آسٹریلیا پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کپتان پیٹ کمنس چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ہی چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ حالانکہ اسمتھ نے ایک بار کہا تھا کہ انھیں پھر سے آسٹریلیائی ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش نہیں ہے، لیکن انھیں احمد آباد ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی کمان سنبھالنی ہی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔