بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ٹی-20 سیریز 1-2 سے اپنے نام کی

ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ کپتان محمود اللہ نے 28 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے۔

تصویر ٹوئٹر @ICC
تصویر ٹوئٹر @ICC
user

یو این آئی

ہرارے: اوپنر سومیا سرکار (68) اور آل راؤنڈر شمیم ​​حسین (31) کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے یہاں آج تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی اس سیریز کو 1-2 سے جیت لی۔ ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے اننگز کی چار گیندیں باقی رہ کر 194 رنز بنائے اور میچ اور سیریز دونوں جیت پر قبضہ کرلیا۔

محمد نعیم کے علاوہ بنگلہ دیش کی طرف سے سبھی بلے بازوں نے جم کر رن بنائے، جس میں سومیا سرکار اور شمیم ​​حسین نے میچ فاتح اننگز کھیلی۔ سومیا نے 49 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رن اور شمیم ​​نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے چھ چوکے لگائے۔


اس کے علاوہ ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ کپتان محمود اللہ نے 28 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ عارف حسین نے بھی پانچ گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 14 رن بنائے۔ شکیب اور سومیا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شکیب نے چار اووروں میں 24 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ سومیا نے تین اوورز میں 19 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جس کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ اور اور پوری سیریز میں بلے اور گیند سے بہترین کارکردگی کے لئے 'پلیئر آف دی سیریز ' منتخب کیا گیا۔ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویرے، ریجس چکاوبا اور ریان برل نے جارحانہ اننگز کھیلی۔ تینوں نے بالترتیب 54، 48 اور 31 رن بنائے۔ گیند بازی میں بلسنگ مجرابانی اور لیوک جونگو نے دو دو، جبکہ ویلنگٹن مسکادزا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔