مارک زکربرگ کی کمپنی ’میٹا‘ میں ہوئی اب تک کی سب سے بڑی چھنٹنی، 11 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار!

ٹیک انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی چھنٹنی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو 11 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

مارک زکربرگ، تصویر آئی اے این ایس
i

ٹیک انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی چھنٹنی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو 11 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ یہ پورے وَرک فورس کا تقریباً 13 فیصد ہے۔ ایک بیان میں زکربرگ نے کہا کہ کمپنی خرچ میں تخفیف کرنے اور پہلے سہ ماہی میں ہائرنگ کو فریز کر زیادہ مضبوط بننے کے لیے کئی اقدام کر رہی ہے۔

زکربرگ نے کہا کہ آج میں میٹا کی تاریخ میں کی گئی کچھ سب سے مشکل تبدیلیوں کو ظاہر کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کے سائز کو تقریباً 13 فیصد چھوٹا کر دیا ہے اور 11000 سے زیادہ ہنرمند ملازمین کو جانے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں ان فیصلوں کے لیے جوابدہی لینا چاہتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ ہم سبھی کے لیے مشکل فیصلہ ہے، اور مجھے متاثر لوگوں کے لیے خاص طور سے افسوس ہے۔‘‘


میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا کہ سبھی کو جلد ہی ایک ای میل ملے گا جس میں انھیں بتایا جائے گا کہ ان کے لیے اس چھنٹنی کا کیا مطلب ہے۔ اس کے بعد ہر متاثرہ ملازم کو اپنے سوالوں کے جواب پانے کے لیے کسی کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔