کورونا سے لڑنے کے لیے مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں کو دیا ’فائیو فولڈ اسٹریٹجی‘ اختیار کرنے کا مشورہ

مرکزی وزارت صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر کہا ہے کہ ’’ہم کووڈ-19 کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے مزید ایک ماک ڈرل کریں گے، سبھی ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں میں جلد ہی ماک ڈرل کی جائے گی۔‘‘

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کی رفتار تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ حالات خراب ہونے سے پہلے ہی مرکزی اور ریاستی حکومتیں احتیاطی اقدامات کر رہی ہیں۔ 22 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا معاملے پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی تھی۔ اب مرکزی وزارت صحت نے کورونا کو لے کر سبھی ریاستوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ریاستیں ’فائیو فولڈ اسٹریٹجی‘ اختیار کریں، یعنی ’ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ویکسنیشن اور کووڈ رویہ‘ کو لازمی بنائیں۔

مرکزی وزارت صحت نے اس تعلق سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم کووڈ-19 کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے مزید ایک ماک ڈرل کریں گے۔ سبھی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں میں جلد ہی ماک ڈرل کی جائے گی۔‘‘ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ٹیکوں کی مجموعی طور پر 220.65 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اسپتال میں بھرتی ہونے میں اضافہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، لیکن احتیاطاً خوراک بڑھائی جانی چاہیے۔


نوٹیفکیشن میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سبھی سنگین سانس کی بیماری کے معاملوں کی پریکٹیکل روم نگرانی اور ٹیسٹنگ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزارت نے ریاستوں سے طبی سہولیات میں انفلوئنزا اور کووڈ-19 کے لیے ضروری دواؤں و رسد کی دستیابی یقینی کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستوں کو اسپتالوں میں مناسب مقررہ بستر اور طبی اہلکاروں کی دستیابی یقینی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔