عرفان پٹھان کے بیٹے نے ’جھومے جو پٹھان‘ گانے پر لگائے ٹھمکے، شاہ رخ خان نے کہا- ’چھوٹا پٹھان زیادہ باصلاحیت نکلا!‘

کرکٹر عرفان پٹھان نے اپنے بیٹے کی 'جھومے جو پٹھان' پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس پر خود شاہ رخ خان نے بھی اس کلپ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا جادو اب تک مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس فلم کے گانے 'جھومے جو پٹھان' کی ریلز اور ویڈیوز سے سوشل میڈیا بھرا ہوا ہے۔ کرکٹر عرفان پٹھان کے ننہے بیٹے نے بھی 'جھومے جو پٹھان' پر ڈانس کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خود کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے بھی عرفان پٹھان کے بیٹے کی خوبصورت ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اپنے بیٹے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کرکٹر عرفان پٹھان نے لکھا، ’’خان صاحب براہ کرم اپنی لسٹ میں مزید پیارے مداح کو شامل کریں۔‘‘ ویڈیو میں عرفان پٹھان کے چھوٹے بیٹے کو موبائل پر فلم پٹھان کا گانا 'جھومے جو پٹھان' سنتے اور آخر میں اس پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اس کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے دوبارہ ری ٹوئٹ بھی کیا ہے، انہوں نے لکھا ’’یہ آپ سے زیادہ باصلاحیت نکلا، چھوٹا پٹھان۔‘‘


'پٹھان' کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور جان ابراہم نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور ابھی تک ٹکٹ کھڑکی پر خوب کمائی کر رہی ہے۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی تھے۔ وہیں سلمان خان نے 'پٹھان' میں کیمیو کیا تھا۔ وہیں یہ فلم 22 مارچ کو OTT پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔