اڈانی گروپ نے ایک اور بندرگاہ خریدی، حاصل کی 95 فیصد حصہ داری

اڈانی پورٹس گوپال پور پورٹ میں رئیل اسٹیٹ گروپ شاپور جی پالونجی گروپ سے 56 فیصد اور اڑیسہ سٹیویڈورس سے 39 فیصد حصہ داری خریدے گی۔ اس ڈیل کی انٹرپرائز ویلیو 30,080 کروڑ روپے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس</p></div>

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس

user

قومی آوازبیورو

اڈانی گروپ کی کمپنی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون نے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اور بندرگاہ میں بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔ گوتم اڈانی کی کمپنی نے 1,349 کروڑ روپے کی ایکویٹی قیمت پر اڈیشہ میں گوپال پور پورٹ میں 95 فیصد حصہ داری حاصل کی ہے۔ اڈانی پورٹس گوپال پور پورٹ میں رئیل اسٹیٹ گروپ شاپور جی پالونجی گروپ سے 56 فیصد اور اڑیسہ سٹیویڈورس سے 39 فیصد حصہ داری خریدے گی۔ اس ڈیل کی انٹرپرائز ویلیو 30,080 کروڑ روپے ہے۔

یہ بندرگاہ خام لوہا، کوئلہ، چونا پتھر، ایلمینائٹ اور ایلیومینا سمیت خشک بلک کارگو کو ہینڈل کرتی ہے۔  اڈانی پورٹس کے مینجمنٹ ڈائریکٹر کرن اڈانی نے کہا کہ گوپال پور پورٹ اڈانی گروپ کے پین انڈیا پورٹ نیٹ ورک، ایسٹ کوسٹ بنام  ویسٹ کوسٹ کارگو ویلیوم کو بڑھائے گا اور لاجسٹکس کو مضبوط کرے گا۔ اڈانی پورٹس کا کہنا ہے کہ گوپال پور پورٹ اسے اڈیشہ اور پڑوسی ریاستوں کے کان کنی کے مراکز تک بے مثال رسائی فراہم کرے گا۔ اڈانی پورٹس کے تحت ہندوستان کے ایسٹ کوسٹ اور ویسٹ کوسٹ پر تقریباً 12 بندرگاہوں اور ٹرمینلز ہیں۔


مالی سال 2023 میں اڈانی پورٹس نے 7.4 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کارگو ہینڈل کیا اور اس کی گنجائش 20 ایم ایم ٹی ہے۔ اڈانی پورٹس نے کہا کہ اس سے موجودہ مالی سال میں 11.3 ایم ایم ٹی کارگو ہینڈل کرنے کی توقع ہے اور اس سے  520 کروڑ روپئے کی آمدنی متوقع ہے۔ اڈانی پورٹس نے مزید کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ایسٹ کورٹ سے ویسٹ کورٹ تک برابری کی ان کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔