مودی حکومت نے پیاز پر عائد کی 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی، 31 دسمبر تک رہے گی نافذ

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے ہفتے کے روز اس کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیس فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے جو 31 دسمبر تک نافذ رہے گی

پیاز، تصویر آئی اے این ایس
پیاز، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے ہفتے کے روز اس کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی کا اعلان کیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیس فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے جو 31 دسمبر 2023 تک نافذ رہے گی۔

گزشتہ چند ہفتوں میں پیاز، آلو اور ٹماٹر سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ مرکزی حکومت نے نافیڈ اور این سی سی ایف دکانوں میں 20 اگست سے ٹماٹر کی قیمتیں 40 روپے فی کلو تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے امور کی وزارت نے کہا کہ 14 جولائی سے نافیڈ اور این سی سی ایف نے سستے داموں پر فروخت کے لیے 15 لاکھ کلو سے زیادہ ٹماٹر خریدے ہیں۔

پچھلے ایک مہینے میں دونوں ایجنسیوں کے ذریعہ ملک بھر میں دہلی-این سی آر، راجستھان، اتر پردیش اور بہار جیسی جگہوں پر سبسڈی والے نرخوں پر ٹماٹر فروخت کیے گئے ہیں۔ خوردہ مہنگائی جولائی میں بھی بڑھی اور خوراک کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے 7.44 فیصد تک پہنچ گئی۔ خوراک کی مہنگائی 11.51 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔