جیو کی بدولت ٹیلی کام انڈسٹری کی 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں اضافہ، اپ لوڈ اسپیڈ میں وی آئی انڈیا آگے

ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 6.2 ایم بی پی ایس رہی۔

جیو، تصویر آئی اے این ایس
جیو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: 4 جی موبائل صارفین کے لئے خوشحبری ہے کیونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ بڑھ رہی ہے، ملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی اسپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئرٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔آئیڈیا) کو ایک بار پھر بڑے فرق سے مات دی ہے۔ یہ جانکاری یہاں کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس، جیو کی 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے 9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.5 ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ گزشتہ ماہ یعنی اگست کے مقابلے جیو کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے، پچھلے ماہ اسپیڈ 18.2 ایم بی پی ایس تھی۔ ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں لگاتار نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔


ریلائنس جیو نے اپنے حریفوں سے بڑا فاصلہ بنائے رکھا ستمبر کے مہینہ میں ایئرٹیل، ریلائنس جیو سے 9 ایم بی پی ایس پچھڑ گیا۔ ایئرٹیل نے 11.9 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ درج کی۔ اگست کے مقابلے اس بڑھوتری کے باوجود ایئر ٹیل مسلسل گزشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔

ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون۔آئیڈیا کی شکل میں کام کر رہے ہیں لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ۔ الگ دکھاتا تھا۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔


ووڈافون۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبرماہ میں کمپنی کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 5.4 ایم بی پی ایس کی بڑھوتری درج کی گئی۔ ستمبر میں وی۔ آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 14.4 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور قریب 6.5 ایم بی پی ایس سے پیچھے چھوٹ گئی۔

ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 6.2 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی ستمبر ماہ کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 4.5 ایم بی پی ایس تھی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔