لگاتار آٹھویں دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر مارکیٹ، اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں تیزی راحت بھری خبر

آج آئی ٹی، فارما، ایف ایم سی جی، میٹلس، انرجی بینکنگ، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس سیکٹر کے شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ آٹو، کنزیومر ڈیوریبلس، میڈیا جیسے سیکٹر کے شیئر میں تیزی دیکھنے کو ملی۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی شیئر مارکیٹ آج لگاتار آٹھویں دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کے لیے راحت بھری خبر بس یہ رہی کہ اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں شاندار تیزی دیکھنے کو ملی۔ اڈانی گروپ کے شیئرس کے علاوہ بات کی جائے تو آئی ٹی، انرجی اور فارما شیئرس میں منافع وصولی دیکھنے کو ملی جو شیئر مارکیٹ میں گراوٹ کا اہم سبب بنی۔ آج کا کاروبار ختم ہونے پر بی ایس ای سنسیکس 326 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 59000 سے نیچے پہنچ کر 58962 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 89 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17303 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

آج آئی ٹی، فارما، ایف ایم سی جی، میٹلس، انرجی بینکنگ، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس سیکٹر کے شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ آٹو، کنزیومر ڈیوریبلس، میڈیا جیسے سیکٹر کی شیئر میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ آج کے سیشن میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ شیئر بھی تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی کے 50 شیئرس میں 17 شیئرس تیزی کے ساتھ، جبکہ 33 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ علاوہ ازیں سنسیکس کے 30 شیئرس میں 10 شیئر تیزی کے ساتھ اور 20 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔