شیئر بازار میں ہڑکمپ، کچھ ہی منٹوں میں ڈوبے چار لاکھ کروڑ روپے

شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینسیکس 1114 پوائنٹس نیچے آ گیا، ماہرین کی نظر میں اس گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے چار لاکھ روڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔

شیئر بازار
شیئر بازار
user

Syed Khurram Raza

امریکہ اور یوروپی بازاروں میں ہوئی تیز بکوالی کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں بھاری گراوٹ درج ہوئی ہے۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 1114 پوانٹس نیچے گر گیا جس کی وجہ سے سینسیکس آج 36553 پر بند ہوا۔ سینسیکس کی طرح نفٹی بھی 307 پوانٹس گرا اور یہ 10824 پر بند ہوا۔

اس رجحان کے بارے میں ماہرین کی رائے ہے کہ اس گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے چار لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ ماہرین کا سرمایہ کاروں کو مشورہ ہے کہ ان کو اس رجحان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ابھی نئی سرمایہ کاری نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔


کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ گلوبل مارکیٹ فنسین کے خلاصہ کے بعد سے مارکیٹ میں گھبراہٹ نظر آ رہی تھی۔ اس کے ساتھ عالمی ترقی کے فکرات سے بھی بازار میں تناؤ ہے۔ انہی وجوہات کی بنیاد پر شیئر بازار میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ واضح رہے بدھ کے روز امریکی شیئر بازار میں بھاری بکوالی دیکھنے کو ملی جو اس گراوٹ کی مرکزی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

آج جیسے ہی بازار کھلا تو اس میں بھاری گراوٹ نظر آئی اور جس کی وجہ سے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران بازار اپنی سب سے نچلی سطح پر کھلا، 4 اگست کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب نفٹی 1100 پوئنٹ نیچے آ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔