آر ایس ایس کو شرم آنی چاہیے کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا: پی چدمبرم

چدمبرم نے ٹوئٹ کر کہا کہ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ طلب بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، مالی سال 21-2020 میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو منفی رہ سکتی ہے۔ پھر کیوں وہ معیشت میں مزید سرمایہ ڈال رہے ہیں؟

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خزانہ اور سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز ایک مرتبہ پھر معیشت کے موضوع پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کر کے حکومت کے ساتھ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور راشٹریہ سوم سویک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی حملہ بولا۔


چدمبرم نے ٹوئٹ کیا، ’’آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ طلب بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، مالی سال 21-2020 میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو منفی رہ سکتی ہے۔ پھر کیوں وہ معیشت میں مزید سرمایہ ڈال رہے ہیں؟ انہیں حکومت سے کھل کر کہہ دینا چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے اور مالی اقدامات اٹھائے۔‘‘

چدمبرم نے اگلے ٹوئٹ میں کہا، ’’ریزرو بینک کے بیان کے بعد دفتر وزیراعظم اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ایک ایسے پیکیج کے لئے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہیں جو کہ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم کی مالی اعانت ہے۔ آر ایس ایس کو شرم آنی چاہیے کہ کیسے حکومت نے معیشت کو منفی ترقی کی شرح نمو کی طرف دھکیل دیا ہے۔


پی چدمبرم کا یہ تبصرہ جمعہ کے روز ریپو ریٹ، ریورس ریپو ریٹ اور شرح سود میں کٹوتی کے اعلان کے بعد آیا ہے۔ آر بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ کووڈ- 19 وبا ملک کے لئے گھمبیر خطرہ ہے اور 40 سال میں پہلی بار مالی گراوٹ کی صورت حال نظر آ رہی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 4.40 سے گھٹا کر 4 فیصد کر دیا ہے۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2020-21 میں جی ڈی پی ترقی کی شرح نمو منفی میں جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 May 2020, 7:11 PM