ریلائنس نیو انرجی سولر نے 77.1 کروڑ ڈالر میں ’آر ای سی سولر ہولڈنگز‘ کو خریدار

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ میں آر ای سی کے حصول سے بہت خوش ہوں کیونکہ اس سے سوریہ دیو کی لامحدود اور پورے سال شمسی توانائی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس
مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹری لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) نے چائنا نیشنل بلیو اسٹار (آر ای سی گروپ) سے آر ای سی سولر ہولڈنگز اے ایس (آر ای سی گروپ) میں 100 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے، یہ معاہدہ 77.1 وڑ ڈالر کی انٹرپرائز ویلیو پر طے ہوا ہے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ میں آر ای سی کے حصول سے بہت خوش ہوں کیونکہ اس سے سوریہ دیو کی لامحدود اور پورے سال شمسی توانائی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ حصول نئی اور جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی ہماری حکمت عملی کے عین مطابق ہے تاکہ دہائی کے اختتام سے پہلے 100 جی ڈبلیو صاف اور سبز بجلی پیدا کرنے کے ریلائنس کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2030 تک ہندوستان میں 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا ارادہ کا اظہار کیا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے کسی ایک کمپنی کی طرف سے یہ سب سے بڑی شراکت ہوگی۔ اس سے ہندوستان کو آب و ہوا کے بحران پر قابو پانے اور سبز توانائی میں عالمی رہنما بننے میں مدد ملے گی۔


انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ سرمایہ کاری کے ساتھ ریلائنس اب عالمی سطح پر مربوط فوٹو وولٹک گیگا فیکٹری قائم کرے گا اور ہندوستان کو کم لاگت اور اعلی کارکردگی والے سولر پینلز کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنائے گا۔ ہم ہندوستانی اور پوری دنیا کے بازاروں میں اپنے صارفین کو سستی قیمتوں پر اعلی معیار اور قابل اعتماد مصنوعات فراہم کرنے کے لیے عالمی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری، تیاری اور تعاون جاری رکھیں گے۔ میں ان مواقع کے بارے میں بہت پرجوش ہوں جو دیہی اور شہری علاقوں میں ڈی سینٹرلائزڈ طریقے سے لاکھوں نوکریاں پیدا کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔