ریلائنس نے 'بگ بازار' خرید کر ہزاروں افراد کو بے روزگار ہونے سے بچایا

مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل نے ہفتے کو 24,713 کروڑ کے عوض 'فیوچر گروپ' کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 'فیوچر گروپ' میں 'بگ بازار'، 'ای جی ڈے' جیسے چین میں ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہزاروں کروڑ روپے کے قرض اور دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے 'فیوچر گروپ' کو ریلائنس ریٹیل نے خرید کر کورونا کے اس بحران میں ہزاروں اہلکاروں کا روزگار بچا لیا ہے ۔ مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل نے ہفتے کو 24,713 کروڑ کے عوض 'فیوچر گروپ' کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 'فیوچر گروپ' میں 'بگ بازار'، 'ای جی ڈے' جیسے چین میں ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ علاوہ ازیں کشور بیانی کے اس خوردہ کاروبار کی سپلائی چین سے بھی ہزاروں افراد کا روزگار بالواسطہ طور پر جڑا ہوا ہے۔ قرض کی ادائیگی نہ کر پانے کی حالت میں کمپنی پر تالا لگنے کا اندیشہ دن بہ دن قوی ہوتا جا رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ محض 26 برس کی عمر میں 'فیوچر گروپ' کے بانی کشور بیانی نے پہلا اسٹور پینٹالون کے نام سے کھولا تھا۔ اس وقت کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کشور بیانی کو ریٹیل سیکٹر (خوردہ شعبے) میں شناخت بنانے کے 33 برس بعد ان کا یہ کاروبار قرض میں ڈوب جائے گا یہاں تک کہ قرض کا سود بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔ فیوچر گروپ کس قدر قرض میں ڈوبا ہوا تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کمپنی کو غیر ملکی بانڈس پر ہی 100 کروڑ کے سود کی ادائیگی کرنی تھی جسے کمپنی وقت ختم ہونے کے آخری دن ہی چکا سکی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔