روپے میں ریکارڈ گراوٹ، کانگریس نے ویڈیو شیئر کر کے وزیر اعظم کو یاد دلائے ان کے الفاظ

آج شروعاتی کاروبار کے دوران روپیہ 9 پیسے ٹوٹ کر 90.05 روپئے فی ڈالر پر کھلا، جو اس کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ اس کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس بار ...روپیہ 90 کے پار‘۔

<div class="paragraphs"><p>روپے میں تاریخی گراوٹ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے میں بدھ کے روز بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں شروعاتی کاروبار کے دوران روپیہ 9 پیسے ٹوٹ کر90.05 روپئے فی ڈالر پر کھلا، جو اس کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ اس دوران کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کا ایک پرانا بیان شیئر کیا ہے جس میں مودی یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جیسے جیسے ڈالر مضبوط ہورہا ہے، روپیہ کمزور ہورہا ہے، ایسے حالات میں ہندوستان عالمی کاروبار میں کھڑا نہیں رہ پائے گا۔ ہمارے کاروباری اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائیں گے لیکن دہلی میں بیٹھی حکومت کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔ اس کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس بار ...روپیہ 90 کے پار‘۔

ہندوستانی روپیہ پیر کے روزغیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ کے ساتھ اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ شروعاتی کاروبار میں روپے پر دباؤ بڑھا اور یہ ڈالر کے مقابلے 34 پیسے گر کر 89.79 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وہیں روپیہ، منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 روپئے فی ڈالر کی نفسیاتی سطح کو چھونے کے بعد 42 پیسے گر کر 89.95 (عارضی) کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔


واضح رہے کہ 2025  سے پہلے سال 2022 میں روپے میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو3 نومبر سے لے کراب تک روپئے کی قدر میں 90 پیسے گراوٹ آئی ہے۔ اس طرح گزشتہ 6 ماہ میں 4.4 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔