ہندوستانی روپیہ نے گراوٹ کا نیا ریکارڈ کیا قائم، ڈالر کے مقابلے 82.33 کی سطح تک پہنچ گیا

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ آج کاروبار شروع ہوتے ہی روپیہ 32 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ ڈالر کے مقابلہ 82.20 کی سطح تک گر گیا

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور ہر روز نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ آج کاروبار شروع ہوتے ہی روپیہ 32 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ ڈالر کے مقابلہ 82.20 کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد تاریخی گراوٹ درج کی گئی اور ہندوستانی روپیہ اب تک کی کم ترین سطح 82.33 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 82.19 پر کھلا، اور مزید گر کر 82.33 پر آگیا۔ اس طرح گزشتہ بند قیمت کے مقابلے روپیہ 16 پیسے گر گیا۔ ہندوستانی کرنسی جمعرات کو پہلی بار ڈالر کے مقابلے 82 کی سطح سے نیچے بند ہوئی تھی۔ آخری تجارتی سیشن میں روپیہ 55 پیسے گر کر 82.17 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہوا۔

دریں اثنا، چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو ظاہر کرنے والا ڈالر انڈیکس 0.14 فیصد گر کر 112.10 پر آ گیا۔ جبکہ عالمی تیل کا بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 0.10 فیصد گر کر 94.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔