بڑی خبر: طارق انور کے بعد این سی پی جنرل سکریٹری مناف حکیم نے بھی دیا استعفیٰ

ملک کے چار بڑے شہروں-دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت آج 21 سے 23 پیسے اور ڈیزل کے دام 18 سے 20 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے گئے۔ یہ 16 ستمبر کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

28 Sep 2018, 7:14 PM

شرد پوار کے بیان سے ناراض این سی پی جنرل سکریٹری مناف حکیم نے بھی دیا استعفیٰ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیے آج کا دن انتہائی ناخوشگوار ہے کیونکہ طارق انور کے بعد پارٹی جنرل سکریٹری مناف حکیم نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ مناف حکیم نے شرد پوار کے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے رافیل معاہدہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا دفاع کیا تھا۔ اس سے قبل آج ہی پارٹی رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بھی این سی پی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور لوک سبھا سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں... طارق انور نے چھوڑا شرد پوار کا ساتھ، تھام سکتے ہیں کانگریس کا ہاتھ

جہاں تک مناف حکیم کا سوال ہے، وہ این سی پی کے سینئر لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر میں یہ پارٹی کے بڑے چہرے کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں۔ مناف این سی پی کے بانی لیڈران میں شامل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین بھی تھے۔ انھوں نےا ستعفیٰ دینے کے بعد یہ بھی کا کہ شرد پوار نے رافیل معاہدہ پر جو بیان دیا ہے اس کا دفاع میں نہیں کر سکتا اور این سی پی کے کئی دیگر لیڈران بھی جلد ہی پارٹی سے الگ ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں۔

28 Sep 2018, 4:34 PM

وسطی انڈونیشیا میں زبردست زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ یو ایس جی ایس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ کی شدت 7.5 تھی۔ اس بڑے زلزلہ کے بعد انڈونیشیا میں میں سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

28 Sep 2018, 12:14 PM
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی: پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے عام لوگوں کو فی الحال راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ جمعہ کو ان کی قیمتوں میں تقریباً دو ہفتے کی سب سے بڑی تیزی درج کی گئی۔

ملک کے چار بڑے شہروں-دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت آج 21 سے 23 پیسے اور ڈیزل کے دام 18 سے 20 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے گئے۔ یہ 16 ستمبر کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ہوکر 83.22 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 18 پیسے مہنگا ہوکر 74.42 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 22 پیسے اور ڈیزل کی 19 پیسے کے اضافہ کے ساتھ بالترتیب 90.57 روپے اور 79.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

کولکتہ میں پٹرول 21 پیسے مہنگا ہوکر پہلی بار 85 روپے فی لیٹر کے پار نکل گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھ کر 76.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ چنئی میں پٹرول 23 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 86.51 روپے اور 78.69 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔