منافع وصولی سے شیئر بازار کو لگا جھٹکا، سرمایہ کاروں کے 3.72 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے

بی ایس ای کا سینسیکس 1145.44 پوائنٹ پھسل کر 49744.32 پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 306.05 پوائنٹ گرکر 14675.05 پوائنٹ پر آگیا۔

شیئر بازار
شیئر بازار
user

یو این آئی

ممبئی: عالمی سطح سے ملے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی، انرجی، دھات،ٹیک ریلٹی،آٹو وغیرہ گروپوں میں ہوئی بھاری منافع وصولی سے شیئر بازار میں ہوئی دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے سبب پیر کو سرمایہ کاروں کے 3.72 لاکھ کروڑ روپہ ڈوب گئے۔ سینسیکس آج 1145 پوائنٹ گرکر 50 ہزار پوائنٹ سے نیچے 49744 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 306 پوائنٹ گر کر 14675.70 پوائنٹ پر آگیا ۔

بی ایس ای کا سینسیکس 1145.44 پوائنٹ پھسل کر 49744.32 پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 306.05 پوائنٹ گرکر 14675.05 پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ کم دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.34 فیصد اترکر 19766.23 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.01 فیصد گرکر 19661.89 پوائنٹ پر رہا۔ آج کی فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کاری 371889.82 کروڑ روپے گھٹ کر 20026498.14 کروڑ روپے پر آگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔