پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 90 روپپے سے زیادہ

تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چنئی میں بالترتیب 86.51 اور 79.21 ہیں۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 85.19 روپے اور ڈیزل 77.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 83.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ چنئی کی قیمتیں بالترتیب 86.51 اور 79.21 ہیں۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 85.19 روپے اور ڈیزل 77.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


آج ملک کے چار بڑے شہروں میں دونوں ایندھن کی قیمت فی لیٹر اس طرح رہیں:

شہر پٹرول ڈیزل

دہلی 83.71 73.87

ممبئی 90.34 80.51

چنئی 86.51 79.21

کولکتہ 85.19 77.44

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔