حکومت کے پاس گنّا کسانوں کے لئے پیسہ نہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کے بارے میں خوب سوچتی ہے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے منصوبے بناتی ہے لیکن کسانوں کے بارے میں غور کرنے کے لئے اسے فرصت نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت بلا جواز پیسہ خرچ کر رہی ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کے بارے میں خوب سوچتی ہے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے منصوبے بناتی ہے لیکن کسانوں کے بارے میں غور کرنے کے لئے اسے فرصت نہیں ہے اس لئے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’بی جے پی حکومت کے پاس 20 ہزار کروڑ کا نیا پارلیمنٹ کوریڈور بنانے، 16 ہزار کروڑ کا پی ایم کے لئے اسپیشل جہاز خریدنے کے لئے پیسہ ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کو 14 ہزار کروڑ کی ادائیگی کرنے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ 2017 سے گنے کے دام میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ حکومت صرف ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔‘‘ انہوں نے گاؤں کنکشن نام سے ایک پوسٹ بھی لنک کی ہے جس میں لکھا ہے کہ گنا کسانوں کا 12994 کروڑ روپے کا بقایہ ہے جن میں سب سے زیادہ اتر پردیش میں 10 ہزار کروڑ روپے گنا کسانوں کا بقایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔