اب ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز نے 350 ملازمین کی چھنٹنی کا کیا اعلان، معاشی بحران بنا موضوعِ فکر

ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز نے جن ملازمین کو کمپنی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، ان کا اس کمپنی میں کام کا آخری دن 30 ستمبر ہوگا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

معاشی بحران کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے اب تک ہندوستان کی کئی کمپنیاں ملازمین کی چھنٹنی کر چکی ہیں، اور یہ سلسلہ مزید دراز ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ٹیک سیکٹر میں ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز نے عالمی سطح پر بڑی تعداد میں چھنٹنی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے علاوہ کچھ دیگر ممالک میں تقریباً 350 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز نے جن ملازمین کو کمپنی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، ان کا اس کمپنی میں کام کا آخری دن 30 ستمبر ہوگا۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے ذریعہ ملازمین کی چھنٹنی کے اس اعلان نے ٹیک سیکٹر میں معاشی بحران کی فکر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جن ملازمین کو کمپنی نے باہر کا راستہ دکھایا ہے وہ کمپنی کی کلائنٹ مائیکروسافٹ کے نیوز سے متعلق پروڈکٹس پر کام کر رہے تھے۔


اس تعلق سے ’بزنس ٹوڈے‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے درمیان بڑھتی فکر کو دیکھتے ہوئے ایچ سی ایل کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم سے آئی ٹی سیکٹر کے لیے آگے مشکل حالات کے اشارے مل رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملازمین کو گزشتہ مہینے ہوئی ایک ٹاؤن ہال میٹنگ میں اس چھنٹنی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ حالانکہ اس بڑی چھنٹنی کے بارے میں ایچ سی ایل کی طرف سے ابھی کوئی آفیشیل جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */