میرے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کر دی جائے، وجے مالیہ کی حکومت سے التجا

نو ہزار کروڑ کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مطلوب مفرور شراب کاروباری وجے مالیہ نے ایک بار پھر حکومت سے التجا کی ہے کہ وہ قرض واپس کرنے کی پیش کش کو قبول کرے اور قانونی چارہ جوئی ختم کر دے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بینکوں کے ساتھ 9000 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مطلوب مفرور شراب کاروباری وجے مالیہ نے ایک بار پھر حکومت سے التجا کی ہے کہ وہ اس کے قرض کو واپس کرنے کی پیش کش کو قبول کرے اور قانونی چارہ جوئی ختم کر دے۔

وجے مالیہ نے جمعرات کو کورونا وائرس کے چیلنج سے ملک کی معیشت کو ابارنے کے لئے نریندر مودی حکومت کے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے ایک بار پھر حکومت سے اس پر بقایا قرض کی 100 فیصد ادائیگی کی پیش کش کو قبول کرنے اور اس کے خلاف سبھی معاملے ختم کرنے کی اپیل کی۔


وجے مالیہ نے ٹوئٹ کیا، "کووڈ-19 کے امدادی پیکیج کے لئے حکومت کو مبارکباد، حکومت جتنے چاہے نئے نوٹ چھاپ سکتی ہے، لیکن مجھ جیسے چھوٹے شراکت دار کی پیش کش کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو عوامی شعبے کے بینکوں کا 100 فیصد قرض واپس کرنے کو تیار ہے۔ براہ کرم مجھ سے بغیر شرط رقم لے لیں اور میرے خلاف تمام مقدمات بند کردیں۔‘‘

مفرور شراب کاروباری مالیہ کی کنگ فشر ایئرلائن بھی بند ہوگئی ہے۔ مالیہ ہندوستان کی حوالگی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس ہار گیا ہے اور اب اس نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں اس حکم کے خلاف اپیل کی ہے۔


وجت مالیہ نے 31 مارچ کو ایک ٹوئٹ میں کنگ فشر ایئر لائنز کی جانب سے بینکوں سے لئے گئے اپنے 100 فیصد قرضوں کی ادائیگی کی اپنی اپیل پر وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے کورونا بحران کے چیلینج کے وقت، اس پر غور کرنے کی درخواست کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 May 2020, 5:40 PM