انڈیگو نے ڈی جی سی اے کو نوٹس کا جواب بھیجا، مکمل رپورٹ کے لئے پندرہ دن کا وقت مانگا
انڈیگو بحران کے بارے میں، کمپنی نے کہا کہ ایک مکمل رپورٹ تیار ہوتے ہی ڈی جی سی اے کو پیش کی جائے گی جس کی تیاری میں پندرہ روز لگیں گے۔

کل یعنی 8 دسمبرکو، انڈیگو نےبحران کے حوالے سے سیول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل یعنی ڈی جی سی اےکے شوکاز نوٹس کا جواب بھیجا ہے۔ نوٹس میں انڈیگو سے پوچھا گیا کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ انڈیگوکے سی ای او اور سی او اونے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کیں اور اگر ڈی جی سی اےجواب سے مطمئن نہیں ہوا تو وہ سخت کارروائی کریں گے۔
انڈیگونے ڈی جی سی اےکو اپنے جواب میں کہا کہ اس وقت اتنی بڑی پریشانی کی صحیح وجہ بتانا مشکل ہو گا۔ انڈیگو نے کہاہے کہ مکمل رپورٹ تیار کرنے کے لیے 15 دن کا وقت درکار ہے ۔ رپورٹ مکمل ہوتے ہی دی جی سی اے کو پیش کر دی جائے گی۔ انڈیگونے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے سے ہی دی جی سی اےکے ساتھ ایف ڈی ٹی ایل کے ان نئے ضوابط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کیونکہ وہ عملے کے شیڈولنگ میں مسائل پیدا کر رہے تھے۔
انڈیگو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مسافروں کو بروقت اطلاع بھیجی اور ڈی جی سی اےکے ضوابط کے مطابق کھانے، ہوٹل میں رہائش اور مقامی نقل و حمل کے انتظامات فراہم کئے۔ زیادہ تر مسافروں کے لیے رقم کی واپسی پر فوری کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ہوا بازی کی وزارت کے افسران اور ڈی جی سی اے انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس سے آج یعنی 9 دسمبر کو صبح 11 بجے ملاقات کریں گے اور ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔ اس کے بعد ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو 9 دسمبر کو دوپہر 12 بجے لوک سبھا میں بیان دیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔