ہندوستان کا کاروباری خسارہ بڑھ کر 26.91 ارب ڈالر پہنچا، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی درج

ستمبر ماہ کے مقابلے اکتوبر میں ہندوستان کی درآمدات 16.65 فیصد گھٹ کر 29.78 ارب ڈالر کی رہ گئی ہے، وزارت برائے کامرس کی طرف سے منگل کو جاری اعداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

معاشی محاذ پر ہندوستان کو ایک بار پھر بری خبر مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری خسارہ میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور اکتوبر ماہ میں اس کے مزید بڑھنے سے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ملک کا کاروباری خسارہ بڑھ کر 26.91 ارب ڈالر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر میں یہ 25.71 ارب ڈالر تھا۔ ماہ در ماہ ملک کے کاروباری خسارہ میں تیزی فکر انگیز ہے اور اس سے ملکی معیشت کو جھٹکا پہنچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں درآمدات بڑھے ہیں اور برآمدات میں کمی درج کی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر ماہ کے مقابلے اکتوبر میں ہندوستان کی درآمدات 16.65 فیصد گھٹ کر 29.78 ارب ڈالر کی رہ گئی ہے۔ وزارت برائے کامرس کی طرف سے منگل کو جاری اعداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے۔ ستمبر میں ملک کی درآمدات 35.43 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ گزشتہ سال کی یکساں مدت یعنی اکتوبر 2021 کی بات کی جائے تو یہ 35.73 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ اس سے ظاہر ہے کہ درآمدات میں کافی کمی ہوئی ہے۔


دوسری طرف اکتوبر ماہ میں ملک کی برآمدات بڑھ کر 56.69 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس کے گزشتہ ماہ یعنی ستمبر سے تقریباً 5 ارب ڈالر کم ہے۔ ستمبر میں ملک کی درآمدات 61.16 ارب ڈالر پر تھی۔ یہ ایک سال قبل کے یکساں ماہ میں یعنی اکتوبر 2021 میں 53.64 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ گویا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اگر رواں مالی سال اور گزشتہ سات ماہ یعنی اپریل سے اکتوبر کے دوران ہندوستان میں درآمدات اور برآمدات کی صورت حال پر نظر ڈالیں تو برآمدات 12.55 فیصد بڑھ کر 263.35 ارب ڈالر رہی ہے۔ اس دوران درآمدات میں 33.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 436.81 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عالمی شرح مہنگائی کے اعداد و شمار، روس-یوکرین جنگ، چین-تائیوان بحران اور سپلائی میں رخنہ سے ملک کی طلب پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ ایکسپورٹرس کو کم طلب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درآمدات بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا منفی اثر ملک کا کاروباری خسارہ بڑھنے کی شکل میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ ایسا صرف ہندوستان کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ بیشتر ممالک میں معاشی ترقی پر منفی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔