ہندوستانی شیئر بازار سرخ نشان کے ساتھ کھلا

سرخ نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈکیپ میں گراوٹ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈکیپ 19.02پوائنٹس گرکر 25053.42 پوائنٹس پر اور سمال کیپ 31.5 پوائنٹس بڑھ کر 29613.99 پوائنٹس پر کھلا۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بی ایس ای سینسیکس بدھ کو 360.79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 59815.71 پوائنٹس پر کھلا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے 114.65 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 17842.75 پوائنٹس پر دن کا آغاز کیا۔ سرخ نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ میں گراوٹ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 19.02 پوائنٹس گرکر 25053.42 پوائنٹس پر اور سمال کیپ 31.5 پوائنٹس بڑھ کر 29613.99 پوائنٹس پر کھلا۔

ہندوستانی شیئر بازار میں منگل کو بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 435.24 پوائنٹس گر کر 60 ہزار پوائنٹس کے قریب آگیا اور 60176.50 پوائنٹس پر رہنے میں کامیاب رہا، لیکن نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 96 پوائنٹس گر کر 18 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17957.40 پوائنٹس پر آگیا۔


اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 1.28 فیصد بڑھ کر 25072.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.37 فیصد بڑھ کر 29582.49 پوائنٹس پر رہا تھا۔ بی ایس ای میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 3507 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2345 ہرے جبکہ 1056 کے سرخ نشان پر رہے، جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 25 کمپنیوں میں خریداری جبکہ 24 میں فروخت ہوئی، وہیں ایک کی قیمتیں مستحکم رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔