حکومت روپے کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرنے والوں کی فہرست جاری کرے: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ روپیہ ریکارڈ سطح پر گرنے پر حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تین سال تک مسلسل منافع کمانے والی کمپنیاں روپے کو ڈالر میں تبدیل کر سکتی ہیں

کانگریس ترجمان گورو ولبھ / تصویر ویڈیو گریب
کانگریس ترجمان گورو ولبھ / تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ روپیہ ریکارڈ سطح پر گرنے پر حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تین سال تک مسلسل منافع کمانے والی کمپنیاں روپے کو ڈالر میں تبدیل کر سکتی ہیں۔

کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپے کے 81 روپے تک پہنچنے کو روکنے کے اقدامات کرنے کے بجائے حکومت الٹا قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "ریزرو بینک نے 22 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق ایک ارب ڈالر تک کوئی بھی ہندوستانی شخص یا کمپنی جو 3 سال سے منافع کما رہی ہو وہ ہندوستانی روپے کو ڈالر میں تبدیل کر سکتا ہے۔"


انہوں نے کہا کہ اس کے مطابق کوئی بھی کمپنی جس کا تین سال کا منافع ہے وہ مقامی کرنسی کو بغیر کسی پریشانی کے 8,081 کروڑ روپے تک مقامی کرنسی کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کر سکتی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو شکوک و شبہات سے بھرپور قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے لوگوں کی فہرست جاری کرنی چاہیے۔ اس وقت پر نوٹیفکیشن کا آنا ایک بہت بڑا شبہ پیدا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بتانا چاہئے کہ کن کن لوگوں نے، کب کب کون سی کمپنیوں نے پسہ باہر بھیجا ہے ان کی فہرست جاری کرنی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔