نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر روی نارائن کو ای ڈی نے کیا گرفتار

روی نارائن پر 2009 سے 2017 کے درمیان این ایس ای کے ملازمین کا غیر قانونی طریقے سے فون ٹیپ کرنے کا الزام ہے۔

علامتی تصویر، ای ڈی
علامتی تصویر، ای ڈی
user

قومی آوازبیورو

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 6 ستمبر کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) روی نارائن کو ’کو-لوکیشن گھوٹالہ‘ سے جڑے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ نارائن اپریل 1994 سے 31 مارچ 2013 تک این ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر تھے۔ اس کے بعد انھیں یکم اپریل 2013 سے یکم جون 2017 تک کمپنی بورڈ میں نان ایگزیکٹیو درجہ میں ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا۔

نارائن پر 2009 سے 2017 کے درمیان این ایس ای کے ملازمین کا غیر قانونی طریقے سے فون ٹیپ کرنے کا الزام ہے۔ ای ڈی نے نارائن، این ایس ای کی سابق چیف چترا رام کرشن اور ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے کے خلاف 14 جولائی کو پی ایم ایل کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ ان دونوں کے خلاف پہلے سی بی آئی نے معاملہ درج کیا تھا۔


’کو-لوکیشن سروس‘ کے تحت بروکرس کو اپنا سرور ایکسچینج احاطہ میں لگانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کی مدد سے وہ شیئر بازار میں ہو رہی ہلچل کا تیزی سے پتہ لگا سکتے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جانچ میں سامنے آیا تھا کہ کئی بروکرس نے اس میں دھاندلی کر فائدہ اٹھایا اور غیر قانونی طور سے کروڑوں روپے بنائے۔ جانچ میں ایلگوردم میں چھیڑ چھاڑ کی بات سامنے آئی تھی۔ گزشتہ مہینے ای ڈی نے چترا رام کرشنن کو گرفتار کیا تھا۔ انھیں غیر قانونی طریقے سے فون ٹیپنگ اور ایکسچینج کے ملازمین کی جاسوسی سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔