نرملا کی پریس کانفرنس: 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج میں سے کسے کیا ملا؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کے دوران معیشت کو رفتار دینے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کے حوالہ سے آج وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے تفصیلی معلومات دیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز قوم سے خطاب کیا اور کورونا بحران کے درمیان معیشت کو رفتار دینے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کے حوالہ سے آج وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے تفصیلی معلومات دیں۔ وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے یہ اعلان کیے:

  • انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ کو 31 جولائی سے بڑھا کر 30 ستمبر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو 31 مارچ 2021 تک ٹی ڈی ایس کٹوتی میں 25 فیصد کی راحت دی گئی ہے۔
  • ریئل اسٹیٹ کے معاملہ میں رہنما ہدایات جاری ہوں گی اور تمام پروجیکٹوں کو مارچ کے بعس 6 مہینے تک مہلت دی جائے گی۔

  • ایم ایس ایم (مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم) صنعتوں کی تعریف بدل دی گئی ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کی حد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب ایک کروڑ سرمایہ کاری یا 10 کروڑ کے ریٹرن پر مائیکرو کا درجہ دیا جائے گا۔ اسی طرح 10 کروڑ سے 50 کروڑ تک اسمال اور 20 سے 100 کروڑ ریٹرن پر میڈیم انڈسٹری کا درجہ فراہم کیا جائے گا۔
  • اب 200 کروڑ تک کا ٹینڈر گلوبل نہیں ہوگا اور اسے مقامی کمپنیوں کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
  • 20 لاک کروڑ کے پیکیج میں سے 3 لاکھ کروڑ روپے ایم ایس ایم ای کے لئے مختص ہوں گے۔ ان کمپنیوں کو قرض بلا گارنٹی فراہم کیا جائے گا اور اس کی مدت چار سال کی ہوگی۔ اس منصوبہ میں 12 مہینے کی چھوٹ ہوگی اور یہ آفر 31 اکتووبر 2020 تک کے لئے ہوگی۔ کمپنیوں کو ایک سال تک اصل رقم نہیں دینی ہوگی۔
  • بجلی ترسیلی کمپنیوں کی مدد کے لئے ایمرجنسی لیکویڈیٹی 90 ہزار کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ نان بینکنگ فنانس، مائیکرو فنانس کمپنیوں کے لئے 30 ہزار کروڑ کی اسپیشل لیکویڈیٹی اسکیم لائی جا رہی ہے۔ اس سے نقدی کا بحران ختم ہو جائے گا۔

  • ای پی ایم پر راحت: وزیر مالیات نے اعلان کیا کہ حکومت گزشتہ دو مہینوں سے کمپنیوں کو ای پی ایف پر جو راحت فراہم کر رہی ہے اسے تین مہینے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ای پی ایف میں ملازمین اور کمپنی کی طرف سے حکومت 12-12 فیصد کا حصہ جمع کر رہی ہے۔ تاہم یہ فائدہ انہی کمپنیوں کو مل رہا ہے جن میں 100 سے کم ملازمین ہیں اور ان میں سے 90 فیصد ملازمین کی تنخواہ 15 ہزار سے کم ہے۔
  • غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران کے دور میں معیشت کو سہارا دینے کے لئے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اس پیکیج سے ملک کی مشیعت کو فائدہ ہوگا اور دنیا میں ہندوستان خود انحصار بنے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔