نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی اقتصادی بحران کی وجہ: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو بیان بازی کے بجائے واضح طور سے قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندي اور غلط طریقے سےاشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذکرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی زد میں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو بیان بازی کے بجائے واضح طور سے قبول کرنا چاہئے کہ نوٹ بندي اور غلط طریقے سےاشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذکرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی زد میں ہے۔

کانگریس نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ حکومت کو معاشی بحران کے سلسلے میں یہ بہانا بنانا بند کرنا چاہئے کہ لوگوں نے گاڑی خریدنا چھوڑ کر کیب جیسے متبادل کا استعمال شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگ الیکٹرونک گاڑی خرید رہے ہیں اس لئے آٹوموبايل کے شعبے میں گراوٹ آئی ہے۔


پارٹی نے کہا ’’حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کواقتصادی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کو اس حقیقت کو تسلیم کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘

ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا ’’آپ سب لوگوں کو کچھ وقت تک گمراہ کرسکتے ہیں لیکن ہر وقت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو سمجھنا چاہئے کہ حقیقت ہی آپ کو بہت آگے لے جا سکتی ہے۔‘‘ پارٹی نے کہا ہے کہ ماروتی سوزوکی کے پانچ پلانٹ بند ہو گئے ہیں اور مسلسل چھٹے مہینے 25 فیصد تک پروڈکشن بنانے بند کردیئے ہیں۔


اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ایک پروگرام میں کہہ رہے ہیں کہ اقتصادی بحران کی وجہ لوگوں کے گاڑی خریدنے کے بجائے ادھر ادھر جانے کے لئے کیب جیسے متبادل کا استعمال کرنے یا الیکٹرانک کار کی خریداری بھی ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔