کانگریس کا حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے دام واپس لینے کا مطالبہ

کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کی ہے اور حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا / تصویر آئی اے این ایس
کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کی ہے اور حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نامناسب ہے، حکومت کو فوری طور پر اسے واپس لینا چاہئے اور ملک کے عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دینا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس-جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے اور ان دونوں ایندھنوں سے حاصل ہونے والے فائدے سے اپنا خزانہ بھرنے کے بجائے حکومت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کمی کا فائدہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کے بعد عوام کو پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ایکسائز ڈیوٹی کے ذریعہ حاصل ہونے والے منافع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

قابل غور ہے کہ حکومت نے آج مسلسل چوتھے روز ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے دہلی سمیت تمام میٹروز میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔