مرکزی حکومت کو روپے کی قدر میں گراوٹ کو مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری کی طرح ہلکے میں نہیں لینا چاہئے: مایاوتی

مایاوتی نے ٹوئٹ کیا کہ عالمی بازار میں ہندوستانی روپے کی مسلسل گراوٹ کا بھلے ہی حکومت کے وقار سے براہ راست تعلق نہ ہو اور لوگوں کو بھی بھلے ہی اس کی خاص فکر نہ ہو لیکن اس سے ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: عالمی سطح پر ہندوستانی روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ مہنگائی، غربت، بے روزگاری جیسے روپے کی قدر میں کمی کو ہلکے میں نہ لے۔

مایاوتی نے ٹوئٹ کیا ’’عالمی بازار میں ہندوستانی روپے کی مسلسل گراوٹ کا بھلے ہی حکومت کے وقار سے براہ راست تعلق نہ ہو اور لوگوں کو بھی بھلے ہی اس کی خاص فکر نہ ہو لیکن اس سے ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے اور حوصلہ بھی ٹوٹتا ہیں۔ حکومت کو مہنگائی، غریبی، بے روزگاری کی طرح روپے کی قدر میں گراوٹ کو ہلکے میں نہیں لینا چاہئے۔‘‘


انہوں نے مزید کہا ’’غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی دو سال کی کم ترین سطح پر آنے کی خبریں سرخیوں میں ہیں اور ریزرو بینک اور دیگر سبھی پریشان ہیں۔ لہٰذا حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کا اسے قصور ماننے کے الزام برائے الزام میں الجھنے کی بجائے اس سمت میں فوری و مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جمعرات کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں زبردست گراوٹ کے ساتھ 80.86 پر بند ہوا تھا۔ یہ 24 فروری کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔