تین ہفتوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.38 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 80.40 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین ہفتوں سے جاری اضافے کا سلسلہ اتوار کے روز رک ہوگیا ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.38 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 80.40 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ڈیزل کے دام 7 جون سے لگاتار 21 دن تک بڑھنے کے بعد صارفین کو آج راحت ملی ہے۔ ان 21 دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی 20 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ تین ہفتوں میں، دہلی میں پٹرول 9.12 روپے یعنی 12.80 فیصد اور ڈیزل 11.01 روپے یعنی 15.87 فیصد مہنگا ہوا۔ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.05 ، 87.14 روپے اور 83.59 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل بھی بغیر کسی تبدیلی کے کولکتہ میں 75.52 روپے، ممبئی میں 78.71 روپے اور چنئی میں 77.61 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔

میٹرو شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 80.38 ----------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.40

کولکتہ --------- 82.05 ----------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 75.52

ممبئی ------------- 87.14 ----------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔78.71

چنئی ------------ 83.59 --------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔-- 77.61

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔