ہر 10 میں سے 8 نئے براڈ بینڈ صارف جیو فائبر سے جڑ رہے ہیں

جیو نیٹ ورک پر صارفین ہر ماہ اوسطاً 20.8 جی بی ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ فی سبسکرائبر وائس کالنگ بھی 1000 منٹ سے زیادہ کے آنکڑے کو چھو چکی ہے۔

جیو، تصویر یو این آئی
جیو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وائر لائن براڈ بینڈ سیگمنٹ میں جیو فائبر نے دھمال مچا رکھی ہے کمپنی کے مطابق، تقریباً 80 فیصد نئے وائر لائن صارفین جیو فائبر سے جڑ رہے ہیں، جیو فائبر، وائر لائن براڈ بینڈ سگیمینٹ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔ ٹرائی کے اعداد و شمار بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

وائرلیس براڈ بینڈ سروس میں 53 فیصدی مارکیٹ شیئر کے ساتھ جیو سرفہرست ہے۔ جیو ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں بھی بہت آگے ہے۔ جیو کے پاس 60 فیصد ' ڈیٹا ٹریفک مارکیٹ شیئر' ہے، جو ایئر ٹیل اور وی آئیکی کل جمع کھپت سے زیادہ ہے۔ جیو نیٹ ورک پر صارفین ہر ماہ اوسطاً 20.8 جی بی ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ فی سبسکرائبر وائس کالنگ بھی 1000 منٹ سے زیادہ کے آنکڑے کو چھو چکی ہے۔


سہ ماہی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریلائنس جیو کی فی صارف ماہانہ آمدنی بھی 175.7 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ریلائنس جیو انفو کام کا اسٹینڈ الون خالص منافع سال بہ سال تقریباً 24 فیصد بڑھ کر 4,335 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */