ڈاکٹر نریش کی ’اردو سے محبت‘ کا گواہ ہے ان کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی فلم ’آپ مر نہیں سکتے‘

فلم کے ذریعہ یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اردو بولنے یا پڑھنے والا صرف مسلمان نہیں ہوتا، یعنی اردو کا تعلق کسی مذہب سے نہیں۔ یہ وہ زبان ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے ’’سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے‘‘۔

تصویر ویڈیو گریب، فلم ’آپ مر نہیں سکتے‘
تصویر ویڈیو گریب، فلم ’آپ مر نہیں سکتے‘
user

قومی آوازبیورو

وہ اردو کا مسافر ہے، یہی پہچان ہے اس کی

جدھر سے گزرتا ہے، سلیقہ چھوڑ جاتا ہے

اردو سے محبت اسے کہتے ہیں۔ ڈاکٹر نریش کی لکھی کہانی پر مبنی فلم ’آپ مر نہیں سکتے‘ میں اردو سے محبت، اس سے لگاؤ، اس کی خدمات اور ان مقاصد کو حاصل کرنے والی دشواریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اس فلم کے ذریعہ یہ پیغام صاف ہے کہ اردو بولنے یا پڑھنے والا مسلمان نہیں ہوتا یعنی اردو کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے بلکہ یہ وہ زبان ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے ’’سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے‘‘۔

اپنا مقصد بیان کرنے کے لئے جس خوبصورتی سے ساحر کی غزل ’مادام‘ کو اس فلم میں شامل کیا گیا ہے وہ دیکھتے اور سنتے ہی بنتا ہے۔ دیوار فلم میں امیتابھ بچن کے ڈائیلاگ کا اشارہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نریش نے ان حقیقی پریشانیوں پر روشنی ڈالی جو کسی زبان کو زندہ رکھنے کے لئے پیش آتی ہیں۔ آخر میں جو پیغام ڈاکٹر نریش نے دیا ہے کہ’ ایسے لوگ آتے کبھی کبھی ہیں لیکن جاتے کبھی نہیں‘۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ڈاکٹر نریش بھی ایک ایسے ہی انسان ہیں جو جاتے کبھی نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔