پون سنگھ کی بھوجپوری فلم ’لوہا پہلوان‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر 22 مئی کو ہوگا

ہدایت کار اقبال بخش کی فلم 'لوہا پہلوان' کو سینما گھروں میں شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم میں پون سنگھ پولیس آفیسر کے کردار میں زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔

لوہا پہلوان / سوشل میڈیا
لوہا پہلوان / سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بھوجپوری سنیما کے پاور اسٹار پون سنگھ اور اداکارہ پایس پنڈت کی فلم 'لوہا پہلوان' کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 22 مئی کو فلمچی ٹی وی پر ہوگا۔ ’لوہا پہلوان‘ کی نشریات 22 مئی کو دوپہر 01:00 بجے فلمچی ٹی وی چینل پر ہوگی۔ یہ چینل فری ڈش، ٹاٹا اسکائی، ایرٹیل ٹی وی، ڈین کیبل، جی ٹی پی ایل، درش، سٹی موریا، سٹی کیبل وغیرہ پر دستیاب ہے۔

ہدایت کار اقبال بخش کی فلم 'لوہا پہلوان' کو سینما گھروں میں شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم میں پون سنگھ پولیس آفیسر کے کردار میں زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ فلم کی تخلیق اعلی تکنیک کے ساتھ ہر ایک پہلو پر بہت دھیان دے کر کی گئی ہے۔ اس فلم کے کچھ مناظر بالی ووڈ کے 'دبنگ اسٹار' سلمان خان کی فلم 'سلطان' سے ملتے جلتے ہیں، جیسے کشتی کے میدان کا منظر دونوں فلموں میں کافی مماثلت ہے۔


فلمچی کے نائب صدر- اسٹریٹیجی ترون تلیریجہ نے بتایا کہ 'لوہا پہلوان' ایک ایسے پولیس اہلکار کی کہانی ہے جو پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔ عوام کے تحفظ کے لئے دشمنوں سے لوہا لیتا ہے۔ سامعین کے مطالبہ پر ہم نے اس فلم کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے کہ فلم کو ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔