حیدرآباد: ’اصل ہیرو سونو سود‘ مداح کی جانب سے اپنے نام سے کھولے گئے فاسٹ فوڈ سنٹر پہنچ گئے

اداکار سونو سود نے کہا کہ انل حیدرآباد کا سب سے بہتر منچورین اور فرائیڈ رائس تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے انل کے ساتھ نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ جلد ہی ان کا فائیو اسٹار ہوٹل ہونا چاہیے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Ragalahari
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Ragalahari
user

یو این آئی

حیدرآباد: غریبوں کے لئے دل میں ہمدردی اور ان کی مدد کا جذبہ رکھنے والے حقیقی زندگی کے اصل ہیرو سونو سود نے شہر حیدرآباد میں اپنے مداح کی جانب سے ان کے نام پر کھولے گئے فاسٹ فوڈ سنٹر پہنچ کر ان کو حیرت زدہ کر دیا۔

سونو سود کے جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے بیگم پیٹ کے رہنے والے انل نامی شخص نے ایک فاسٹ فوڈ سنٹر قائم کیا۔ اس سنٹر کو ’لکشمی سونو سود‘ کا نام دیا ہے۔ اس تعلق سے سوشل میڈیا سے اطلاع ملنے کے بعد سونو سود خود اس فاسٹ فوڈ سنٹر پہنچ گئے اور انل کمار کو حیرت زدہ کر دیا۔


انہوں نے اس فاسٹ فوڈ سنٹر پر تیار کردہ فرائیڈ رائس کا مزہ بھی لیا اور انل کی مساعی کی ستائش کی۔ سونو سود کو دیکھنے کے بعد انل خود حیرت زدہ ہوگیا۔ ساتھ ہی اداکار نے تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے دوبہ تانڈہ میں سونو سود کی مندر بنائی گئی ہے۔ اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی اس مندر کو جائیں گے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر اسپتال کے قیام کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر اداکار نے کہا کہ انل حیدرآباد کا سب سے بہتر منچورین اور فرائیڈ رائس تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے انل کے ساتھ نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ جلد ہی ان کا فائیو اسٹار ہوٹل ہونا چاہیے۔ انل نے کہا کہ اداکار کو دیکھ کر ان کو کافی خوشی محسوس ہوئی۔ صرف ان کے نام سے فاسٹ فوڈ سنٹر چلانے پر ان کو اتنی مقبولیت ملی۔ اداکار کے نام سے ہی فاسٹ فوڈ سنٹر قائم کرنے پر وہ خود ایک آدمی سے ملاقات کے لئے چلے آئے۔ سونو سود نے فاسٹ فوڈ سنٹر میں پکائے جانے والی غذائی شئے کی تیاری میں بھی ہاتھ بٹایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔