اجے دیوگن کی فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' کا ٹیزر ریلیز

فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' میں اجے دیوگن کے علاوہ سنجے دت، سوناکشی سنہا، نوری فاتحی، شرد کیلکر اور ایمی ورک بھی موجود ہیں۔ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی آنے والی فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ اجے دیوگن نے فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس ٹیزر میں جنگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ وہیں اجے دیوگن کا ڈٓئیلاگ 'میرے مرنے کا ماتم مت کرنا، میں نے خود ہی اس شہادت کو چنا ہے۔ میں جیتا ہوں مرنے کے لئے، میرا نام ہے سپاہی‘ سنائی پڑتا ہے۔

اجے دیوگن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اب تک کی سب سے بڑی لڑائی‘‘۔ اہم بات یہ ہے کہ 1971 کی ہند ۔ پاک جنگ پر مبنی فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' میں اجے دیوگن اسکواڈرن لیڈر وجے کارنک کا کردار نبھا رہے ہیں، جنھوں نے بھج میں ائیربیس تیار کیا تھا۔ فلم 'بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا' میں اجے دیوگن کے علاوہ سنجے دت، سوناکشی سنہا، نوری فاتحی، شرد کیلکر اور ایمی ورک بھی موجود ہیں۔ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */