سنی دیول کی فلم 'غدر 2' کا باکس آفس پر جلوہ برقرار، محض 8 دنوں میں کمائی 300 کروڑ روپے کے پار

فلم 'غدر 2' کے ساتھ ریلیز ہوئی اکشے کمار کی دیرینہ فلم 'او مائی گاڈ 2' کی حالت بہت اچھی نہیں ہے، 'او ایم جی 2' اب تک 100 کروڑ روپے کا کلیکشن بھی نہیں کر پائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سنی دیول کی فلم 'غدر 2' ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے نئے ریکارڈ قائم کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ فلم سال 2001 میں ریلیز ہوئی 'غدر: ایک پریم کتھا' کی سیکوئل ہے اور 'غدر 2' کو ریلیز کے دن سے ہی زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ تارا (سنی دیول) اور سکینہ (امیشا پٹیل) کی جوڑی کو ایک بار پھر پردے پر دیکھنا لوگوں کے لیے ایک جشن کا سماں پیدا کر رہا ہے۔ لوگوں کے جوش کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم 'غدر 2' نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 284.63 کروڑ روپے کا شاندار کلیکشن کیا، اور پھر اب جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق 8 دنوں میں اس فلم کی کمائی 300 کروڑ روپے کے پار ہو گئی ہے۔

سیکنلک نے آٹھویں دن سے متعلق جو شروعاتی ٹرینڈ کی رپورٹ پیش کی ہے، اس کے مطابق 8ویں دن 'غدر 2' کی کمائی میں 16.24 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس گراوٹ کے باوجود 8ویں دن فلم نے 19.5 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو فلم نے 8 دنوں میں مجموعی طور پر 304.13 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انل شرما کی ہدایت کاری والی فلم 'غدر 2' نے دوسرے جمعہ کے کلیکشن معاملے میں شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان'، سلمان خان کی فلم 'دنگل'، یش کی بلاک بسٹر فلم 'کے جی ایف 2'، عامر خان کی فلم 'پی کے' اور انوپم کھیر کی فلم 'دی کشمیر فائلس' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ فلم 'غدر 2' کے ساتھ ریلیز ہوئی اکشے کمار کی دیرینہ فلم 'او مائی گاڈ 2' کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔ 'او ایم جی 2' اب تک 100 کروڑ روپے کا کلیکشن بھی نہیں کر پائی ہے۔ یعنی سنی دیول کے سامنے اکشے کمار کمتر ثابت ہوئے ہیں۔ 'غدر 2' اب 2023 میں شاہ رخ کی فلم 'پٹھان' کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ یہ فلم مزید کتنی کمائی کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔