جے این یو میں 4 جولائی کو 72 حوریں کی خصوصی اسکریننگ

فلم کے پروڈیوسر نے کہا کہ یہ کشمیری مسلمانوں اور دیگر طلبہ کے لیے ایک فلم کے تئیں اپنے خیالات اور ردعمل ظاہر کرنے کا ایک لمحہ پیش کرتی ہے جو دہشت گرد کیمپوں کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

نئی دہلی: ٹیزر لانچ کے بعد سے تنازعات کے درمیان رہی فلم 72 حوریں کی خصوصی اسکریننگ یہاں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں 4 جولائی کو کی جائے گی۔ فلم کے بنانے والوں نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔ فلم کے پروڈیوسر نے جے این یو میں ’’72 حوریں‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کے بارے میں کہا کہ یہ کشمیری مسلمانوں اور دیگر طلبہ کے لیے ایک فلم کے تئیں اپنے خیالات اور ردعمل ظاہر کرنے کا ایک لمحہ پیش کرتی ہے جو دہشت گرد کیمپوں کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

اس سے پہلے، فلم کے ہدایت کار سنجے پورن سنگھ چوہان نے تبصرہ کیا تھا، "مجرموں کی طرف سے دماغ میں سست رفتاری سے زہر ڈالنے سے عام لوگ خودکش حملہ آور بن جاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہمارے جیسے خاندانوں کے ساتھ حملہ آور خود بھی دہشت گردوں کے رہنما کے غلط عقائد اور برین واشنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔‘‘ 72 کنواریوں کے مہلک فریب میں پھنس کر وہ تباہی کے راستے پر چل پڑتے ہیں اور آخرکار ایک ہولناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔


پروڈیوسر گلاب سنگھ تنور نے شیئر کیا، "کسی ایسے پروجیکٹ کی حمایت کرنا کمزور دل کا کام نہیں ہے جو جذباتی طور سے اتنا بھاری ہو۔ 72 حوریں یہ دکھانے کا صحیح طریقہ تھا کہ کس طرح مذہب کے نام پر، فرضی کہانیاں، بے گناہ اور عام لوگوں کو بے رحم دہشت گرد بنانے کے لیے بیچی گئیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بتایا جائے کہ حقیقت کیا ہے۔ فلم میں پون ملہوترا اور عامر بشیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔