اجیت پوار این سی پی کو چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

بی جے پی کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ این سی پی کے اجیت پوار اور ان کے ساتھی قائدین آج پی ایم مودی کے وژن کی حمایت کرنے آئے ہیں۔ اس مساوات سے مہاراشٹر کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچی ہوئی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار این سی پی سے بغاوت کر کے کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ شندے حکومت میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار نے اتوار یعنی 2 جولائی کو راج بھون میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی موجودگی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے بھی مہاراشٹر کے وزیر کے طور پر حلف لے لیا۔

نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی حلف برداری کے دوران راج بھون میں موجود تھے۔ مہاراشٹر کے سابق وزرائے داخلہ دلیپ ولسے پاٹل، حسن مشرف، سنجے بنسوڈے، ادیتی تٹکرے، دھرماراؤ اور دھننجے منڈے نے بھی مہاراشٹر کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔


بی جے پی کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ این سی پی کے اجیت پوار اور ان کے ساتھی قائدین آج پی ایم مودی کے وژن کی حمایت کرنے آئے ہیں۔ اس مساوات سے مہاراشٹر کو مضبوطی حاصل ہوگی۔ اور اس سے مہاراشٹر آگے جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیر سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ نیشنلسٹ پارٹی نے بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج این سی پی کے کئی ایم ایل اے شامل ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے اجیت پوار نے این سی پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی تھی۔ جس پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ مجھے بالکل نہیں معلوم کہ یہ میٹنگ کیوں بلائی گئی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے انہیں کو قانون سازوں کی میٹنگ بلانے کا حق ہے۔ وہ یہ کام باقاعدگی سے کرتے ہیں، میں اس ملاقات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔