آئی ٹی چھاپہ ماری کے بعد اداکار سونو سود کا پہلا بیان آیا سامنے، کہا ’4 دن سے کچھ مہمانوں کو اٹینڈ کر رہا تھا‘

انکم ٹیکس محکمہ نے سونو سود پر انکم ٹیکس کی چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے، گزشتہ بدھ کو انکم ٹیکس محکمہ نے سونو سود کے 6 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔

سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لاک ڈاؤن میں لوگوں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے سونو سود ان دنوں پریشانیوں کے دور سے گزر رہے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ نے سونو سود پر انکم ٹیکس کی چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گزشتہ بدھ کو انکم ٹیکس محکمہ نے سونو سود کے 6 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ ان سب کے درمیان چھاپہ ماری کے بعد پہلی بار سونو سود کا بیان سامنے آیا ہے۔ اب سونو نے پوسٹ شیئر کر کے صاف کر دیا ہے کہ ان کے ساتھ لوگوں کی دعائیں ہیں۔

سونو سود نے ایک لمبا نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’سخت راہوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے، ہر ہندوستانی کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’آپ کو ہمیشہ اپنی بات رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، وقت خود ایسا کرتا ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اپنی پوری طاقت اور دل سے ملک کے لوگوں کی خدمت کر سکا ہوں۔ میرے فاؤنڈیشن میں موجود ایک ایک روپے نے زندگی بچانے اور ضرورت مندوں کے لیے کام کیا۔‘‘


بالی ووڈ اداکار نے اپنے نوٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’میں نے کئی مواقع پر اپنے ایڈ دینے والے برانڈس کو میری فیس عطیہ کرنے کو بھی کہا ہے تاکہ کبھی پیسے کی کمی نہ پڑے۔ میں کچھ مہمانوں کی خاطرداری کرنے میں مصروف تھا اس لیے پچھلے 4 دنوں سے آپ کی خدمت کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ اب میں ایک بار پھر پورے خلوص کے ساتھ آپ کی خدمت میں زندگی بھر کے لیے واپس آ گیا ہوں۔ کر بھلا، ہو بھلا، اختتام بھلے کا بھلا۔ میرا سفر جاری رہے گا۔ جے ہند۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔